’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے اجتماعی شادیوں کے لیے ’پنجاب دھی رانی‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی بھی شروع کردی گئی ہے۔

پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواستیں آن لائن cmp.punjab.gov.pk  پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔ دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لیے درخواست دہندگان کی خصوصی ٹیمیں گھر جا کر تصدیق کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے تاریخی پروگرام کی منظوری، دلہن کو کتنی سلامی ملے گی؟

سلامی کے علاوہ اور کیا ملے گا؟

دھی رانی پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، ہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ضروری فرنیچر، گھریلو استعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کا تحفہ بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’چیف منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام‘ کا آغاز، کتنی طالبات شامل ہوئیں؟

یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔ پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ نے مذکورہ پروگرام میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں