دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس: پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سپرد

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، آج بروز پیر سے ساموا میں شروع ہونیوالا یہ اجلاس 6 روز جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم کی منظوری، وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم دولت مشترکہ کے اجلاس میں اہم عالمی مسائل اور چیلنجز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی ترقی اور دولت مشترکہ کی برادری میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ بزنس فورم میں ’ٹرانسفارمنگ آوور ورک فورس‘ میں اپنے کلیدی خطاب میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ہنر کی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے۔ نائب وزیر اعظم دولت مشترکہ کے دیگر رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:دولت مشترکہ کے اہداف کا حصول، وزیر اعظم شہباز شریف کا رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پر زور

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق نائب وزیر اعظم دولت مشترکہ کے دیگر رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

’دولت مشترکہ کے2024 کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت دولت مشترکہ کے ساتھ اس کی مسلسل وابستگی اور چھوٹے پیسفک جزائر ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی