پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو مل گیا

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں بہ وقت ضروت 30 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی سے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم کے بعد اب سیکریٹری داخلہ پنجاب کو صوبے بھر میں 90 دن کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ہوگا جبکہ 90 یوم سے زائد عرصہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کابینہ کی منظوری کے بعد سیکریٹری داخلہ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن کیا کرتے تھے۔ حکومت پنجاب نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کی سفارش پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کیا ہے جو اپنے متعلقہ اضلاع میں حالات کو دیکھتے ہوئے بروقت فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟