کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا ہوگا؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا اجلاس جو کل بروز منگل ہوگا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے اس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملات کی جانب توجہ دلائی جائے گی، جن میں جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی میں بڑے پیمانے پر مبینہ چوری اور غبن کا معاملہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، لیکن وقت کیوں تبدیل کیا گیا؟

اجلاس میں پاکستان نرسنگ کو نسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنے کا بل پیش  کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی، اگر یہ بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہوئی تو یہ بل ایوان میں کل ہی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے منحرف ارکان کون سے ہیں، ان کا کیا مستقبل ہوگا؟

 ملک بھر میں سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جھوٹی خبروں کے سد باب کے  لیے اسکولوں اور کالجوں میں میڈیا لٹریسی ٹرینگ کی اختراع اور فراہمی کے لیے فوری اقدامات اور  ملک میں ڈسکوز کی طرف سے زائد بلنگ پر قابو پانے کے فوری اقدامات کرنے کی تحریک بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے اور پسماندہ لوگوں کی اعانت کے خصوصی نقطہ نظر سے تمام منصوبوں میں شمولیت کو یقینی بنانے کے فوری اقدامات کے لیے بھی تحریک پیش کی جائے گی۔

ایوان سفارش کرے گا کہ حکومت نوجوانوں میں آئی ٹی بزنس کے فروغ کے لیے ملک بھر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پار کس قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط کی تقریب ملتوی

اس اہم اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی مسلسل شہادتوں اور اسرائیل کے لبنان میں حالیہ تباہ کن حملوں کی پر زور مذمت بھی کی جائے گی۔

 آئی پی پیز کو کی جانے والی غیر مستقل استعدادی واجبات کی ادائیگیوں پر بحث کی تحریک بھی اجلاس میں پیش ہوگی جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی کارکردگی پر بحث کی تحریک بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش ہوگی۔

دارالحکومت اسلام آباد کے لیے حکومت کی تعلیمی پالیسی، ملک میں عام آدمی کے استعمال کی مصنوعات پر جی ایس ٹی کے بلا جواز نفاذ، دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز سے پیدا ہونے والی صور تحال سے متعلق تحریکیں بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت