آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط کی تقریب ملتوی

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوان صدر میں 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کی  خصوصی تقریب ملتوی کردی گئی ہے اور اس  کے لیے نئے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پیرکی صبح پارلیمنٹ  کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اور  وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے صدر کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج طے ہو گیا پارلیمنٹ سپریم ہے، اب پاکستان عظیم  بنے گا جسے دُنیا دیکھے گی،  شہباز شریف

وزیراعظم کی ایڈوائس کے بعد ایوان صدر میں صدر مملکت کے دستخط کی تقریب ہونا تھی جس کے لیے پہلے 8 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، اس میں تبدیلی لاتے ہوئے دستخط کی تقریب کا نیا وقت صبح 6 بجے مقرر کیا گیا تاہم ایک بار پھر ایوان صدر سیکریٹریٹ  سے تقریب کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایوان صدر سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے اور اس کے نئے وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو آئینی ترمیمی بل کے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط  کرنے والے تھے، آئینی ترمیم کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لیےخصوصی تقریب ایوان صدر میں ہونا تھی ،جس میں پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کرنا تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں