پشاور خیبر روڈ پر واقع ایک ہوٹل کی چھٹی منزل کی لفٹ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پانے کے دوران ریسکیو کے 9 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔
پشاور خیبر روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے اور 30 منٹ کی بھرپور کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ جس کے نتیجے میں بروقت امدادی کارروائی کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اس صورت میں ہوٹل کی بالائی منزل میں موجود 21 افراد کو ریسکیو 1122 کی 110 فٹ لمبی سنارکل استعمال کرتے ہوئے نیچے اتارا گیا جبکہ ہوٹل سے دھواں نکالنے کے لیے سموک ایجکٹرز کا استعمال کیا گیا۔

آگ بجھانے کی ان کوششوں کے دوران ریسکیو 1122 کے 9 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوئی تاہم فوری طبی امداد کے نتیجے میں ان طبیعت زیادہ خراب ہونے سے بچا لی گئی۔