وقار یونس کا تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ دہائیوں بعد کس نے توڑا؟

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ بؤلر کگیسو ربادا نے تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تیج الاسلام 16، مہدی حسن میراز 13 اور مشفق الرحیم 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم اور وقار یونس پر آج کے کھلاڑیوں کی طرح کام کا بوجھ نہیں تھا، شاہین آفریدی

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے، ایسے میں ربادا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔

ربادا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پر انجام دے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی