حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ کیوں مارا؟ پرانی ویڈیو وائرل

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کامران غلام کو ماضی میں تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تو کامران غلام کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا، ایسے میں پی ایس ایل کی ایک پرانی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس میں حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ مارا تھا۔

یہ واقعہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ جب غلام نے رؤف کی گیند پر پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کا کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی اوور کی آخری گیند پر فواد احمد نے اچھا کیچ لیا۔ جس کے بعد جب لاہور قلندرز کے کھلاڑی وکٹ پر جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تو رؤف نے مذاق میں کامران غلام کو تھپڑ مار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب تو بابر اعظم پکے پکے ٹیسٹ ٹیم سے آؤٹ ہو جائیں گے‘ کامران غلام کی سینچری پر صارفین کے تبصرے

واضح رہے کہ کامران غلام ڈیبیو پر سنچری اسکور کرکے 13ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔ کامران غلام نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4 ہزار 377 رنز اسکور کیے۔

قومی کرکٹر کی ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔ بابر نے انسٹاگرام اسٹوری پر کامران غلام کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنچری کے بعد گراؤنڈ پر بیٹھے اللہ پاک کا شکر ادا کررہے ہیں جب کہ انہوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ بابراعظم نے کامران کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کامران، آپ بہت اچھا کھیلے’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp