شیخ حسینہ سمیت 46 افراد کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے کارروائی کا آغاز

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر سمیت 46 افراد کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار کا بھارت سے شیخ حسینہ واجد کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

ٹریبیونل کے چیف پروسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا کہ شیخ حسینہ اور عبیدالقادر سمیت 46 افراد کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مختلف مقدمات میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھیج دیے گئے ہیں۔

چیف پروسیکیوٹر نے یہ اعلان بدھ کی صبح ٹربیونل کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر صنعت کے مشیر عادل الرحمان خان اور مشیر قانون آصف نذر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیف پروسیکیوٹر کے مطابق قتل عام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اس حوالہ سے ٹریبونل کا کام موثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:حسینہ واجد نے استعفیٰ نہیں، انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بنگلہ دیش لوٹ آئیں گی، سجیب واجد

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے جولائی اور اگست کے درمیان بنگلہ دیش میں رونما ہونیوالے نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس کے سلسلے میں شیخ حسینہ، عبید القادر اور 46 دیگر کے وارنٹ گرفتاری 17 اکتوبر کو جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp