ترکیہ کے دارالخلافے انقرہ کے قریب ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق حملہ ایک خاتون سمیت 3 دہشتگردوں نے کیا تاہم سارے حملہ آور ماردیے گئے۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بھی بنایا تاہم ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کیخلاف ترکیہ کی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست
وزیر داخلہ نے کہا کہ بدھ کے روز ترک ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی TUSAS کے احاطے میں حملے میں ہونے والے دھماکے کے باعث متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
علی یرلیکایا نے کہا ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ہمارے بہت سے لوگ شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ جب مقامی میڈیا نے انقرہ سے 40 کلومیٹر (25 میل) باہر سائٹ کے باہر دھماکے اور فائرنگ کی اطلاع دی۔
مزید پڑھیے: ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کردیے
ترک میڈیا کے مطابق کمپلیکس میں دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز، ایمبولینسز اور فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا اور کمپنی کے ملازمین کو ایک محفوظ علاقے میں منتقل کیا گیا۔
TUSAS ترکی کی اہم ترین دفاعی اور ہوا باز کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ دیگر منصوبوں کے ساتھ ملک کا پہلا قومی لڑاکا طیارہ KAAN بھی تیار کرتی ہے۔
Türk Havacılık ve Uzay Sanayii AŞ. (TUSAŞ) Ankara Kahramankazan tesislerine yönelik terör saldırısı gerçekleştirilmiştir.
Saldırı sonrası maalesef şehit ve yaralılarımız bulunmaktadır.
Şehitlerimize Allah’tan rahmet; yaralılarımıza acil şifalar diliyorum.
Gelişmelerden kamuoyu…
— Ali Yerlikaya (@AliYerlikaya) October 23, 2024
ترکیہ کا دفاعی شعبہ اپنے بیریکتر ڈرون بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جو ملک کو ہونے والی برآمدی آمدنی کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔
یہ واقعہ انقرہ سے تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) شمال میں واقع ایک چھوٹے قصبے کہرامانکازان کے مقام پر رونما ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے ذریعے نشر کیے جانے والی فوٹیج میں ابتدائی طور پر دھوئیں کے بڑے بادل اور ایک بڑی آگ کو دیکھا گیا۔
صدر مملکت و وزیراعظم پاکستان کی حملے کی مذمت، ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی
دریں اثنا صدر آصف علی زرداری نے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
صدر مملکت نے جانیں گنوانے والے معصوم افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور پاکستان نے بھی اس کا سامنا کیا ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی دہشت گردی کے حملے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔