حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کو بڑے فوجی نقصان کا سامنا، تل ابیب نے بھی تصدیق کردی

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے بیچ حزب اللّٰہ کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجی مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہر طرف موت کی بُو پھیل گئی‘

بین الاقوامی میڈیا کے رپورٹس مطابق حزب اللّٰہ نے ابھی تک اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا ثبوت پپیش نہیں کیا ہے، تاہم دوسری جانب اسرائیل نے اپنے 50 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے رپورٹس مطابق اسرائیلی نے واضح کیا ہے کہ لبنان میں اس کے 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے اپنے بھاری جانی نقصان کا اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ اس وقت غزہ میں تازی اسرائیلی حملوں میں 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی محصور علاقے کے شمالی حصوں، اسپتالوں اور پناہ گاہوں کا محاصرہ تنگ کر دیا اور رہائشیوں کو جنوب کی طرف جانے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp