اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے رہائی کی روبکار موصول ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنے وکلا اور سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ بنی گالا روانہ ہوگئی ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں گزشتہ روز ضمانت کے بعد صبح اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی ضمانت پر رہائی کے لیے روبکار پر دستخط کیے تھے۔
بانی پی ٹی ائی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ بشریٰ بی بی سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل سے بنی گالہ روانہ pic.twitter.com/XpeIuxnfxF
— WE News (@WENewsPk) October 24, 2024
جیل حکام کو عدالت سے روبکار موصول ہونے پر سپرنتنڈنٹ جیل کے آفس میں کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو جیل گیٹ نمبر 5 سے رہا کردیا گیا، اس موقع پر بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم پہلے سے موجود تھی جن کے ہمراہ وہ سخت سیکیورٹی حصار میں جیل کے احاطہ سے بنی گالا روانہ ہوگئیں۔
قبل ازیں بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے ملک طارق محمود نون کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جس کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کا حکم
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی بنی گالہ پہنچ گئیں pic.twitter.com/lVuZJFTdRH
— WE News (@WENewsPk) October 24, 2024
سماعت کے دوران جسٹس میاں حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی تحفے کی قیمت کا درست تخمینہ آکشن کے ذریعے ہی لگایا جا سکتا ہے، آپ کسی شاپ سے گھڑی لے کر نکلیں اور پھر بعد میں اس کی قیمت لگوائیں تو کیا قیمت لگے گی؟
مزید پڑھیں: نئے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ یہ تو قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔