آئینی بینچز اگلے ہفتے سے کام شروع کر دیں گےِ، وفاقی وزیر قانون

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آئینی بینچ اگلے ہفتے سے کام شروع کریں گے، پہلے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے،اس کے بعد وہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ بلائیں گے تو آئینی بینچ کی تشکیل ہو گی۔۔۔ لیکن پہلے چیف جسٹس کا حلف تو ہو جائے اس کے بعد انشاء اللہ اگلے ہفتے سے آئینی بینچ کام کرنا شروع کریں گے۔

آئینی بینچز کی تشکیل سے قبل مقدمات سماعت کے لئے مختص

اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ ججز بہت سے مقدمات آئینی بینچ کے پاس شنوائی کے لیے بھجوا رہے ہیں۔ گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ نے سرکاری ملازمین سے متعلق ایک مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا اور آج شفع سے متعلق ایک مقدمہ آئینی بینچ میں شنوائی کے لیے رکھ چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آج تاریخ ساز دن ہے، اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

اسی مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے کہ جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہو ان کی الگ کیٹگری بنائی جائے اور جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔

آئینی بینچ کا مینڈیٹ

اٹھارویں آئینی ترمیم میں ایک نئے آرٹیکل 191-A کا اضافہ کیا گیا ہے جو آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق ہے۔ آئین کے اس آرٹیکل کے مطابق آئینی بینچز میں تمام صوبوں سے مساوی تعداد میں ججز کو شامل کیا جائے گا۔

آئینی بینچ کے سوا کوئی بینچ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار،آئین کی تشریح سے متعلق معاملہ نہیں دیکھےگا، آئینی بینچ کا سربراہ سب سے سینیئر ترین جج ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئینی بنیچ ہی ازخود نوٹس کے اختیارات استعمال کر سکے گا۔

آئینی بینچ کیسے تشکیل پائیں گے

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان آئینی بینچز کی تشکیل کرے گا جو کہ چیف جسٹس، تین سینیئر ترین ججز، 2 اراکین سینیٹ، 2 اراکین قومی اسمبلی، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایک خاتون یا غیر مسلم جس کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کریں گے ان پر مشتمعل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے توسیع لینے سے 3 بار انکار کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انکشاف

نامزد چیف جسٹس، جسٹس یحیٰی آفریدی اپنی حلف برداری کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا کر آئینی بینچز کی تشکیل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی