دل اور قوت مدافعت کی بیماریوں کی ویکسین 2030 تک دستیاب ہو گی

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین نے کہا ہے کہ دل اور قوت مدافعت کی بیماریوں کے علاج کے لیے نئی ویکسین 2030 تک دستیاب ہو گی جس سے ممکنہ طور پر دنیا بھر میں لاکھوں جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر جاری تحقیق کے امید افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے دوران بننے والی ویکسین نے تحقیق کے عمل کو 15 سال سے کم کر کے 12 سے 18 ماہ کر دیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق وبائی مرض کی وجہ سے اس تحقیق کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا جبکہ کورونا وائرس کے دوران ویکسین بنانے کی مہارت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور صرف ایک سال میں ایک دُہائی کا علم حاصل کر لیا گیا ۔

وبائی مرض نے ویکسین کے دیگر طریقوں کو بھی فائدہ پہنچایا جیسا کہ پروٹین پر مبنی ویکسین نووایکس فرم کی بنائی ہوئی ہیں ۔

فارماسیوٹیکل کمپنی موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر پال برٹن نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فرم 5  سال سے کم عرصے میں ہر طرح کی بیماریوں کے لیے اس طرح کے علاج کی پیشکش کر سکے گی ۔

پال برٹن نے کہا کہ ہمارے پاس جلد یہ ویکسین ہوگی جس سے لاکھوں جانوں کو بچایا جا سکے گا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعد د انفیکشنز کو ایک ہی انجیکشن کے ذریعے کور کیا جا سکتا ہے جس سے کمزور لوگوں  کو مشکل مراحل سے گزارنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر اس مقصد کے لیے خاطر خواہ رقم فراہم نہ کی گئی تو برسوں کی تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان