بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سابق ایم پی اے اختر نواز لانگو کو اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی پولیس ٹیم نے بی این پی کے سیکریٹری خزانہ اختر نواز لانگو جو سابق ایم پی اے بھی ہیں کو انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل نے زبردستی پریس کانفرنس کروائی، بی این پی سینیٹر قاسم رونجھو کا یوٹرن
تھانہ سیکریٹریٹ نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر مقدمہ درج کیا تھا۔
یاد رہے کہ جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے ہمارے 2 لوگوں کو اٹھایا گیا، اختر مینگل
مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز لانگو نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیئے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔