مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں قرارداد وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان کشمیری عوام کے ناقابل انتقال حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حتمی حل پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ سماعت پر رضامند

قرارداد کے متن کے مطابق، ایوان بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ متنازعہ حیثیت اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظرنامے کو تبدیل کرنے کی بھارت کی مسلسل کارروائیوں کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتا ہے، اس کے علاوہ ہزاروں سیاسی کارکنوں کی طویل عرصے سے نظربندی اور کئی کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوک سبها يا قانون ساز اسمبلی کے انتخابات جموں و کشمیر کے عوام کے حق خوداردیت کا متبادل نہیں سکتے، ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے، جنہوں نے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے ضمن میں گزشتہ 77 برسوں کے دوران ان گنت قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں جاری جرائم انسانیت کی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں، پاکستان

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے، تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کالعدم قرار دی گئی سیاسی جماعتوں پر پابندی ختم کرے، ہنگامی اور انسداد دہشتگردی کے سفاک قوانین کو منسوخ کرے اور جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مخلصانہ عملدرآمد کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘