گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے 28 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 105 ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ کورونا کے 28 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،اور ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی حالت تشویشناک پائی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.90 فی صد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 10 مریضوں کی حالت تشویشناک پائی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 245 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے 11 مریض رپورٹ ہوئے، یوں لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4عشاریہ 49فیصد رہی۔
اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران میں کورونا کے 144 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ یہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 39 فیصد رہی ۔