قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، ملک بھر سے 18 ٹیموں کی شرکت

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز  بروز ہفتہ ہورہا ہے جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

دفاعی چیمپئن کراچی ریجن وائٹس اپنے ٹائٹل کا دفاع اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں پشاور ریجن کے خلاف میچ سے شروع کرے گی۔

قائداعظم ٹرافی کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 26لاکھ روپے ہے، 75لاکھ روپے فاتح ٹیم کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ رنرز اپ ٹیم 40 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایمرجنگ ایشیا کپ : افغانستان انڈیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

18 ٹیموں کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، حیدر آباد ریجن، اسلام آباد ریجن، لاہور ریجن وائٹس اور لاڑکانہ ریجن کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، کراچی ریجن وائٹس، ملتان ریجن، پشاور ریجن اور راولپنڈی ریجن گروپ بی کا حصہ ہیں جبکہ گروپ سی میں ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا ریجن، کراچی ریجن بلوز، لاہور ریجن بلوز، کوئٹہ ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں۔

ہر ٹیم کو گروپ مرحلے میں کم از کم 5 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم ٹرائنگولر مرحلے میں آگے بڑھے گی۔ سہ فریقی مرحلے میں ہر گروپ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم دو میچ کھیلے گی، جس میں سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 14 سے 18 دسمبر تک ہوگا۔

سہ فریقی مرحلے اور فائنل کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

3 مقامات چارسدہ میں اشفاق کرکٹ گرائونڈ، شیخوپورہ میں رانا نوید کرکٹ اکیڈمی اور لاہور میں سعید سپورٹس سٹی پہلی بار قائد اعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز کی میزبانی کریں گے۔

تینوں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں 5-5 میچ کھیلے جائیں گے۔

قائداعظم ٹرافی میں ڈیوک بالز سرخ گیند استعمال کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ ڈومیسٹک مقامات پر گرائونڈ اور پچ کے حالات کے وسیع تجزیہ کے بعد کیا گیا ہے جس میں ڈیوک بال کو مقامی پچوں کی خصوصیات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا