ایمرجنگ ایشیا کپ : افغانستان انڈیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے انڈیا کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

جوابی اننگز میں انڈیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا سکی۔

افغاستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  اوپنرز کپتان زبید اکبر اور صدیق اللہ اتل نے شاندار کھیل پیش کیا، زبید اکبر نے 41 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جبکہ صدیق اللہ اتل نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

افغانستان کے بیٹسمین  کریم جنت نے 20 رنز پر 41 رنز بنائے، انڈیا کی جانب سے راسخ سلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ عاقب خان نے حاصل کی۔

افغانستان کی جوابی اننگز میں انڈیا کے پربھسمرن سنگھ 19، رمندیپ سنگھ 64 ، تلک ورما 16، آیوش بدونی 31 اور نشانت سندھو 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، انڈیا کی ٹیم 20 اوورز میں 186 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ پھر پاکستان کے نام، شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا دی

افغانستان کی جانب سے اللہ محمد غضنفر اور عبدالرحمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ شرف الدین اشرف نے حاصل کی۔

یاد رہے کہ ایشیا ایمرجنگ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، فائنل میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یلوسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘