بہت سے چہرے بے نقاب ہو گئے، قومی ٹیم کی فتح پر محمد حفیظ کا تبصرہ

ہفتہ 26 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح کا کریڈٹ نئے سلیکٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے سخت فیصلے لینے کی ذمہ داری لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی۔ کریڈٹ نئے سلیکٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے سخت فیصلے لینے کی ذمہ داری لی، شاباش۔

حفیظ کے مطابق دو چہروں ساجد خان اور نعمان علی کی متاثر کن پرفارمنس نے پاکستان کی دونوں کی پرفارمنس نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کر دیا۔

سابق کپتان کے مطابق نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام اور شان مسعود سب ڈومیسٹک لیول کے شاندار پرفارمر ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اور اس شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر جیت کی تلاش میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp