محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے اسموگ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امرتسر سے چلنے والی اسموگ سے متاثر ہوا کا دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے بعض 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ بڑھنے کا سبب کیا ہے؟
محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے، آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے گزرتی ہوئی لاہور میں داخل ہوگی۔
محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضرِ صحت ہے لہذا شہری خاص طور پر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں زیادہ دیر نہ رہیں اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔
مزید پڑھیں: بڑھتی ہوئی اسموگ، لاہور میں اسکول کے اوقات میں تبدیلی، نئی ہدایات میں مزید کیا ہے؟
محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے شہریوں کو کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں۔