مظفر گڑھ: نرس نے زیادتی کی کوشش کیسے ناکام بنائی؟

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرگڑھ میں نرس نے رکشے والے کی جانب سے غلط راستے پر لے جانے پر لیڈی ڈاکٹر کو اپنی لوکیشن بھیج کر زیادتی اور قتل کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، نرس نجی اسپتال سے گھر جانے کے لیے کچہری چوک سے رکشے میں سوار ہوئی۔

نرس نے رکشے کو غلط راستے پر لے جانے پر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے لوکیشن شیئر کی تو لیڈی ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کو آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ملزمان کا پیچھا کیا۔

مزید پڑھیں:لیڈی ڈیانا، نرس سے شہزادی بننے والی حسینہ جو برطانوی ملکہ نہ بن سکی

پولیس کے مطابق مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کو باندھ کر زیادتی کی کوشش کی تاہم پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نرس سے زیادتی اور قتل کے کوشش کے الزام میں 2 افراد پر مقدمہ درج کرکے رکشے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp