ججز کو ریٹائر ہونے کے بعد 16 لاکھ روپے پینشن جبکہ سیاستدانوں کو ٹکا نہیں ملتا، خواجہ آصف

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ججز کی تنخواہوں اور پینشن کے بارے میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ججز کو دوران ملازمت 16،16 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہےاور اتنی ہی ان کی پینشن ہوتی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد گاڑیاں اور گارڈز الگ سے فراہم کیے جاتے ہیں اور اگر خدانخواستہ کوئی وفات پا جائے تو وہی پینشن ان کی بیوہ کو مل جاتی ہے لیکن سیاستدانوں کو کچھ بھی نہیں ملتا، نہ پینشن ہوتی ہے اور نہ ہی بعد میں کوئی مراعات دی جاتی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی الاؤنس نہیں دیا جاتا اور کہا جاتا ہے گیس اور بجلی مفت ملتی ہے ایسا کچھ نہیں ہے ہمیں کچھ بھی مفت فراہم نہیں کیا جاتا اور جس دن سیاست چھوڑوں گا مجھے ایک ٹکا بھی نہیں دیا جائے گا۔

 وزیر دفاع کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ضمیر حسین لکھتے ہیں کہ ججز حضرات کے لیے بھی قانون میں ترمیم قانون کرنی چاہیے کیونکہ اتنی زیادہ مراعات لینے باجود غریب لوگ عدالتوں میں خوار ہو رہے ہیں۔

ایک صارف نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت آپ خود اقتدار میں ہیں ججز کی تنخواہوں اور پینشن پر نظر ثانی کریں آپ کو کون روک رہا ہے۔

عائشہ نامی صارف نے سوال کیا کہ سارے سیاستدان خاص طور پر سیاست میں داخل ہوتے ہی اس قدر مالدار کیسے ہو جاتے ہیں؟

ایک ایکس صارف نے کہا کہ ججز نے قانون کے امتحان پاس کیے ہیں، آپ بھی یہ امتحان پاس کر لیتے اور 16، 16 لاکھ روپے تنخواہ لے لیتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی