گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول، پی سی بی نے جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری بھی دے دی

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

پی سی بی نے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے اور جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے اختلافات، قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن مستعفی

گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کی گئی تھی، اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اور دیگر کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا تھا، تاہم پی سی بی نے جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے، جس کے بعد گیری کرسٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز اور اسپورٹ اسٹاف میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنا چاہتے تھے اور پی سی بی پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ بورڈ ان کی مرضی کے لوگوں کو کنٹریکٹس دے، اسی بنا پر گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp