سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی ہے، پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو برائے سال 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی ’ اے‘ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

تاہم پی سی بی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی تنزلی کرتے ہوئے انہیں ’اے‘ سے ’بی‘ کیٹیگری میں رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی ہے۔

منفرد معاملہ شان مسعود اور نعمان علی کے ساتھ روا رکھا گیا ہے، شان کی ’بی‘ کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط کی گئی ہے، اسی طرح انگلینڈ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی تباہ کن بولنگ سے انگلش ٹیم کے قدم اکھیڑنے والے لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اسپنر نعمان علی کی ’سی‘ کیٹگری میں شمولیت کو ان کی فٹنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پر کیا تحفظات ہیں؟

پی سی بی کے مطابق عبداللہ شفیق، حارث رؤف، ابرار احمد، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، شاداب خان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا کو ترقی دیتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ’سی‘ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے اس سال 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 30 تھی، آل راؤنڈر شاداب خان کو بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہیں ’بی‘ سے ’سی‘ کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کو پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پی سی بی کے اعلان کے مطابق ’ڈی‘ کیٹگری میں عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے خاص بات یہ بھی ہے کہ اس بار 5 ایمرجنگ کرکٹرز بھی سینٹرل کنٹریکٹس کا حصہ ہیں۔

فخر زمان کا نام سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیے جانیوالے 25 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش نہ کرنا پی سی بی کا سب سے حیران کن اقدام تصور کیا جارہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فخر کم از کم اگلے ایک سال تک پی سی بی سلیکٹرز کے پلان میں نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹیم ورک کی وجہ سے فاتح بن کر ابھرا، وائٹ بال کپتان کا جلد اعلان کریں گے، محسن نقوی

فخر زمان کو حال ہی میں بابر اعظم کے لیے آواز اٹھانے کو سینٹرل کنٹریکٹ کے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر محمول کرتے ہوئے پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، یوں تو فخر زمان نے اپنا جواب بھی جمع کرادیا تھا، تاہم ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس عمل کا ردعمل آگیا ہے۔

فخر زمان کے علاوہ امام الحق، سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد حارث، زمان خان، ارشد اقبال، حسن علی، اسامہ میر اور محمد نواز کو سال برائے 25-2024 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس آفر نہیں کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی حمایت کیوں کی؟ فخر زمان نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اگلے چند دنوں میں فخر زمان، امام الحق، اسامہ میر کے ایک بار پھر فٹنس ٹیسٹ لے گا تاکہ سینٹرل کنٹریکٹ برائے 25-2024 میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں