قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے 2،2 ارکان کے نام طلب کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فل کورٹ اجلاس: مقدمات جلد نمٹانے کی جسٹس منصور علی شاہ کی تجویز منظور
واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔
کچھ روز قبل وزارت قانون و انصاف نے وضاحت میں کہا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 13 ممبران پر مشتمل ہے، جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت آئینی بینچز تشکیل دے گا، نامزد ججز میں سے سینیئر ترین جج آئینی بینچز کا سب سے سینیئر جج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینیئر موسٹ جج کون؟
وزارت قانون و انصاف کے مطابق آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا۔