اگر اب عمران خان کو کوئی تکلیف بھی دی گئی تو پھر ہم پرامن نہیں رہیں گے، علی امین گنڈاپور

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ اگر اب عمران خان کو کوئی تکلیف دی گئی تو پھر وہ اور ان کی جماعت پرامن نہیں رہیں گے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کی ہے، ان کے ذریعے معلوم ہوا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے عمران خان کے ساتھ برا رویہ رکھا ہوا ہے، ان کی بجلی بند کی جاتی ہے، انہیں مناسب کھانا نہیں دیا جارہا، ان کو ورزش نہیں کرنے دی جارہی اور جیل میں انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جارہے۔

یہ بھی پڑھیں: وارننگ دیتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے خلاف ڈراما بازی اور الزامات بند کیے جائیں، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا، ’میں آپ کو وارننگ دے رہا ہوں، اگر اس کے بعد ہمیں کسی طرح کی بھی شکایت موصول ہوئی خصوصاً اس بارے میں کہ عمران خان کی ملاقاتوں، ان کے کھانے، ورزش یا بجلی بند کرنے سے متعلق کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کرکے اس حکومت سے عوام کی جان چھڑائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک کے بعد ہمارا یہی اگلا قدم ہوگا، آپ کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا، ہمیں مجبور نہ کیا جائے، ہمارا لیڈر عمران خان اور ہماری پارٹی ہمیشہ پرامن رہی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ وہ کیا جائے جس کے آپ بنیادی طور پر مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی کیلیے درخواست دائر، پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی کے اندر وہ لوگ جو میڈیا یا سوشل میڈیا پر فلاسفر بن کر بیٹھے ہیں بزدل اور غدار ہیں، ان کے لیے ہماری پارٹی میں گنجائش نہیں، ہماری پارٹی میں اب وہ لوگ آچکے ہیں جو بہادر ہیں اور نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں، یہی لوگ اب پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان لوگوں ہی نے اب آگے آنا ہے، اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی منزل پالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم