پاکستان جانوروں اور ماحول کے حقوق پر پہلی کانفرنس کی میزبانی کب کرے گا؟

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پہلی بار جانوروں کے حقوق اور ماحول کے تحفظ سے متعلق ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے جہاں جانوروں کے حقوق اور ماحول کے تحفظ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

پاکستان میں جانوروں اور ماحولیاتی حقوق کے تحفظ پر کام کرنے والے ادارے ’چیریٹی ڈوئنگز فائنڈیشن پاکستان‘ کے زیراہتمام اس 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد آئندہ برس 18 اور 19 جنوری کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جانوروں پر تشدد: پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کیا قوانین ہیں؟

کانفرنس کے دوران جانوروں کے حقوق اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مکالمے کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سرگرم کارکنان جانوروں کے حقوق اور ماحول کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

جانوروں کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے انسانی رویوں میں تبدیلی لانے کی خاطر اس 2 روزہ کانفرنس میں ورک شاپس اور اسٹیج پلے کے علاوہ فلم اسکریننگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گدھوں، پالتو جانوروں پر اضافی وزن لادنا اب جرم قرار، کے پی اسمبلی میں پیش کردہ بل میں مزید کیا ہے؟

اس عالمی ایونٹ نے پہلے ہی دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور 12 اکتوبر کو ایشیا فارم اینیمل ڈے کے موقع پر اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp