مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فتویٰ جاری

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹیلی وژن اینکر اور مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت علی کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فتویٰ جاری ہوگیا ہے۔

دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم عامر لیاقت علی کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک نوٹس بھی شیئر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیوں ہوئی؟ اداکارہ دانیہ شاہ کے انکشافات

بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور مرحوم عامر لیاقت علی کے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal)

بشریٰ اقبال کی جانب سے پوسٹ کیے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں، لہٰذا انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں پکارا جاسکتا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا کے سسٹم میں موجود نہیں اور نہ ہی وہ مرحوم عامر لیاقت کی وراثت میں حصے کی حقدار ہیں، دانیہ شاہ اب حکیم شہزاد سے شادی کرچکی ہیں لہٰذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر یوٹیوبر حکیم شہزاد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت علی کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت علی کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی اور یہ ویڈیو ان کی موت کی وجہ بنی، تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹرافی بھارتی بورڈ کو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی کا دو ٹوک مؤقف

پی ٹی آئی افغانستان کو برادر ملک سمجھتی ہے، تعلقات مضبوط بنانے کی خواہاں ہے، اسد قیصر

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟