عمران خان ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوگئے

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے میں ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کا پیغام سامنے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جیل میں کان کے انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ڈیل کی باتیں خلائی مخلوق کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ 21 روز تک عمران خان کو جیل میں مشکل ترین حالات میں رکھا گیا اور ٹارچر کیا گیا، حالانکہ وہ کوئی عام قیدی نہیں بلکہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ دشمن بھی کمینہ نہیں ہونا چاہیے، وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں جو سلوک کیا گیا اس کے حوالے سے کوئی کچھ نہیں بتا رہا، جس سے پوچھو کہا جاتا ہے کہ اوپر سے حکم آیا ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ عمران خان پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لیے کھڑے ہیں اور ان کا پیغام ہے کہ قوم اگر اب بھی کھڑی نہ ہوئی تو پھر حقیقی آزادی کبھی نہیں مل سکے گی۔

علیمہ خان نے جیل میں عمران خان کو مبینہ ٹارچر کا نشانہ بنانے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کو خراب کھانا دیا جاتا رہا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی، 10 روز تک ان کو 6 بائی 10 کے کمرے میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے ڈیل نہیں کرےگا، عارف علوی

انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں میں ایسا کرنے سے ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلطی پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp