وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر میں مصروف دن، ہم منصب سے ملاقات ہوگی

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف 2روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں، آج دوحہ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطرعزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف، قطر کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے  قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں ’منظر آرٹ ایگزی بیشن 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر‘ کا افتتاح کریں گے۔

یہ پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے قطر روانہ

وزیراعظم کے قطر کے سرکاری دورے میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا 2روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے ریاض سے قطر روانہ ہوئے تھے۔ ریاض کے نائب گورنر عزت مآب شہزادہ عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ وزیرِاعظم نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی