’آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے نام؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو اپنے مسکرانے کی وجہ قرار دے دیا۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ 6 سال کے ہو گئے ہیں، اُنہوں نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان ملک کو اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہےجس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر سجائے گئے۔ ان میں سے ایک فٹ بالر کی شرٹ پر اذہان جبکہ دوسرے پر رونالڈو لکھا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے کو گود میں اٹھائی نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں وہ  اذہان کو گلے لگائے کھڑی ہیں اور گال پر بوسہ دے رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک بادیں بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ