پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 30 سے 40 ووٹ تھے لیکن انہوں نے حامد خان کی وجہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024 میں منیر کاکڑ کو ووٹ نہیں دیا، ان کا کہنا تھا ان کے پاس کوئی ووٹ مانگنے نہیں آیا۔
حامد خان کی وجہ سے بار کے الیکشن میں منیر کاکڑ کو ووٹ نہیں دیا میرے پاس 30 سے 40 ووٹ تھے ! شیرافضل مروت ،
آپ کو پتہ ہے دوسری طرف کون ہیں آپ نے انہیں جیتنے میں مدد دی ! مطیع اللہ جان ۔۔۔ pic.twitter.com/nUTVnB5Wr0— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) October 31, 2024
ارسلان بلوچ نے شیر افضل مروت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بے قوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی اختلاف کو یہ بندہ اس لیول پر لے گیا ہے کہ حامد خان گروپ کے امیدوار کو ووٹ ہی نہیں دیا۔
حامد خان کی وجہ سے میں نے منیر کاکڑ کو ووٹ نہیں دیا،
میرے پاس 30 سے 40 ووٹس تھے۔
ذاتی اختلاف کو یہ بندہ اس لیول پر لے گیا ہے۔
بے قوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے۔— Arslan Baloch (@balochi5252) October 31, 2024
فرید ملک نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے منیر کاکڑ کو ووٹ دینے کا کہہ دیا تو یہ پارٹی کی طرف سے ہوگیا نا آپ نے بقول آپ کے 30/40 ووٹ ڈلوا سکتے تھے تو آپ نے ووٹ نہ ڈلوا کر حکومتی سائیڈ کی مدد کی۔
مروت صاحب جب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری نے منیر کاکڑ کو ووٹ دینے کا کہہ دیا تو یہ پارٹی کی طرف سے ہوگیا نا آپ نے بقول آپ کے 30/40 ووٹ کو ڈلوا سکتے تھے نہ ڈلوا کر حکومتی سائیڈ کی مدد کی https://t.co/pLwpjm6Cjm pic.twitter.com/4u7dmZxEOA
— Farid Malik (@FaridMalikPK) October 31, 2024
جہاں کئی صارفین شیر افضل مروت کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہیں چند صارفین ان کے دفاع میں سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی والے حامد خان کو کچھ نہیں کہیں گے کہ انہوں نے مہم کیوں نہیں چلائی، کہیں پہ کوئی ماحول کیوں نہیں بنایا لیکن شیر افضل مروت پر تنقید کریں گے کہ انہوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا۔ جیسے یہ الیکشن حامد خان کی وجہ سے نہیں شیر افضل مروت کی وجہ سے ہارے ہوں۔
یعنی پی ٹی آئی والے حامد خان کو کچھ نہیں کہیں گے کہ اس نے کمپین کیوں نہیں کی؟ کہیں پہ کوئی ماحول کیوں نہیں بنایا۔ لیکن شیر افضل مروت پر تنقید کریں گے کہ اس نے ووٹ کیوں نہیں دیا۔ جیسے یہ الیکشن حامد خان کی وجہ سے نہیں مروت کی وجہ سے ہارے ہوں https://t.co/siA2xoz1Ad
— Usman Chaudhary (@Usman_Ch92) October 31, 2024
ایک صارف نے کہا کہ شیر افضل مروت کا کردار مشکوک ہے۔ ایک طرف وہ عمران خان کو جبکہ دوسری طرف حکومت کے حامی گروپ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور خود کو عمران خان کا وفادار بھی کہتے ہیں۔
شیر افضل مروت خا کردار مشکوک ہے ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف حکومت یہ حکومت کے حامی گروپ کو سپورٹ کر رہا ہے اور خود کو خان کا وفادار کہتا ہے https://t.co/03JiANOir6
— SajidRazzaq (@Sajidrazza9830) October 31, 2024
واضح رہے کہ منگل کو ملک کے تمام شہروں میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں عاصمہ جہانگیر یعنی (انڈپینڈنٹ گروپ) نے میدان مار لیا جس کے امیدوار میاں رؤف عطا 1270 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے۔ ان کے مد مقابل حامد خان (پروفیشنل گروپ) کے منیر کاکڑ 1155 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران 26ویں ترمیم کے خلاف مہم چلائی گئی تھی۔ انہوں نے وکلا کنونشن میں خطاب کے دوران متعدد بار کہا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے ان انتخابات کے جوڈیشل ریفارمز کے خلاف وکلا تحریک پر گہرے اثرات ہوں گے۔