معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کی اطلاع لاہور ون فائیو پولیس کو اداکارہ کے بھائی خرم بھٹی نے دی، جس کے بعد پولیس ایڈن سٹی میں واقع اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ جہانزیب پر شوہر کا تشدد، اہم شخصیات، سوشل میڈیا صارفین کیا کہتے ہیں؟

اداکارہ نرگس کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ اس کی بہن پر تشدد کرتا ہے، انسپکٹر ماجد بشیر نے آج بھی اس قدر تشدد کیا کہ بہن کی حالت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ نرگس نے تاحال کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست نہیں دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے پر ہی اداکارہ کے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا نواز نےسابق شوہر فخر امام پر سنگین الزامات کیوں لگائے؟

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ گزشتہ چند سالوں سے لاہور میں بیوٹی سیلون چلارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ