نجی کالج کی طالبہ سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے والی خاتون کا جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور موت کی فیک نیوز سوشل میڈیا پھیلانے والی خاتون کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر خود کو لاہور کے نجی کالج  طالبہ کی والدہ ظاہر کرکے طالبہ سے مبینہ زیادتی اور موت کی فیک نیوز پھیلانے والی خاتون سارا کو آج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی اور موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والی خاتون گرفتار

عدالت نے ملزمہ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور موت کی فیک نیوز پھیلانے والی خاتون کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کیا، خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں ایک نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کالج کے خواتین کے لیے مخصوص گلبرگ کیمپس میں فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ کو اُسی کالج کے ایک سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کالج واقعہ: 3 مختلف بچیوں کی تصاویر استعمال کرکے ان کی زندگیاں خراب کی گئیں، عظمیٰ بخاری

یہ خبر سامنے آنے کے بعد طلبا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جو کئی روز تک جاری رہا اور اس میں دو درجن کے لگ بھگ طلبا زخمی بھی ہوئے۔ احتجاج کرنے والے طلبا کی جانب سے یہ دعوے بھی سامنے آئے تھے کہ کالج کی انتظامیہ مبینہ طور پر اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے دستیاب تمام شواہد بھی ختم کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ