امریکی انتخابات: ٹرمپ کا سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں مسلم عرب اکثریتی علاقے کا دورہ

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات سے قبل امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عرب اور مسلم امریکیوں تک اپنی رسائی کو بھرپور انداز میں بڑھانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشی گن اور دیگر مسلم کمیونٹی کی ریاستوں میں لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے لوگوں کا تاثر بہتر ہونے کی بڑی وجہ غزہ جنگ ہے، کیونکہ امریکی مسلمان صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر ناراض ہیں اور یہ ووٹروں کا ایک بڑا حصہ ہے جو بائیڈن انتظامیہ کو اسرائیلی کی حمایت پر مسلمانوں کا دشمن سمجھتے ہیں۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے مشی گن کے علاقے ڈیئربورن، میں ایک حلال کیفے کا دورہ کیا، یہاں تقریباً چار لاکھ عرب امریکی آباد ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے حمایت پر ہیرس کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا الیکشن: ٹرمپ اور ہیرس کی تقریروں میں چین کا ذکر کیوں نظر آتا ہے؟

ٹرمپ کا دورہ عرب اور مسلم کمیونٹی تک ان کی رسائی کا تسلسل ہے جس نے انہیں مشی گن کے 2قریبی شہروں کے رہنماؤں کی جانب سے اہم توثیق دلوائی ہے۔ یہ شہر چھوٹے ہونے کے باوجود علامتی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈیئربورن ہائٹس کے پہلے مسلمان اور عرب امریکی میئر، بل بازی اور ہمٹرامک کے یمنی نژاد امریکی میئر، عامر غالب نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کی ہے۔

عامر غالب کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات مثبت رہی، اور انہیں امید ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ (ٹرمپ) جنگیں نہیں چاہتے اور وہ ہمارے خدشات کو سنیں گے۔

ہیمٹرامک سٹی کونسل کے 6ارکان میں سے 3نے غالب کی اور باقی ارکان نے ہیرس کی توثیق کی ہے۔ یہ ایک ایسی تقسیم ہے جو امیدواروں کے بارے میں کمیونٹی کے منقسم خیالات کی عکاسی کرتی ہے۔

کونسل کے رکن محمد السومری نے کہا کہ ہیرس نے کئی بار اس سوال کا جواب دیا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ کام کریں گی، وہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کریں گی۔ میں ٹرمپ پر یقین نہیں کرتا، اور مجھے ان پر بھروسہ نہیں ہے۔

سابق صدر اس گروپ کو بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتےڈیئربورن سے تقریباً آدھے گھنٹے کی مسافت پر واقع ڈیٹرائٹ کے مضافاتی علاقے نووی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان اور عرب ووٹر مشرق وسطیٰ میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ اور امن کی واپسی چاہتے ہیں۔ وہ بس یہی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی عوام کا معیشت پر اعتماد بڑھنے سے انتخابات پر کیا اثر پڑے گا؟

ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس آج مشی گن جائیں گی

دوسری جانب ڈیمو کریٹک امیدوار، نائب صدر کملا ہیرس عرب اور مسلمان کمیونٹی کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے معاونوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں، تاہم ٹرمپ کا دورہ کسی بھی امیدوار کاڈیئربورن کا پہلا دورہ تھا۔

اس سال کے شروع میں، کاملاہیرس نے شہر کے ڈیموکریٹک مئیر عبداللہ حمود سے ملاقات کی تھی، تاہم ان کی بات چیت ڈیئربورن سے باہر ہوئی تھی۔

اتوار کی شام کو بعد میں کاملا ہیرس متوقع طور پر مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک ریلی کا انعقاد کریں گی۔ ڈیموکریٹس کالج کیمپسوں پر توجہ مبذول کر رہے ہیں جس کا مقصد نوجوان ووٹروں پرکام کرنا ہے۔ (بشکریہ وائس آف امریکا)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟