سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ، 4 دہشت گرد گرفتار

پیر 10 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی ٹی ڈی نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی عمل میں لائی ہے اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو کارروائی کی غرض سے شہر میں داخل ہورہے تھے ۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطا بق سی ٹی ڈی نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں کارروائی عمل میں لائی اور اس دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نور ولی گروپ سے ہے ۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالمنان ساکنہ وزیرستان،عبدالرحمان ساکنہ بونیر، قسمت اللہ ساکنہ جنوبی وزیرستان اور امیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی غرض سے داخل ہورہے تھے جس کی پاداش میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کچھ عرصہ سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 30 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی دہشت گردوں نے روڑی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جسے جوابی کارروائی میں پسپا کر دیا گیا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp