عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرنے والے افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے تاکہ پاکستان میں سیاسی استحکام ہو۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت، اب احتجاج کی کال فائنل ہوگی، علی امین گنڈاپور

شرکا نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا تو ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکالا جائے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں لندن میں قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ، وزارت خارجہ کی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایت

قاضی فائز عیسیٰ کے تقریب سے باہر نکلتے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا، اور مکے برسائے۔ جبکہ احتجاج کرنے والے شرکا سے ذلفی بخاری، ملیکہ بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے خطاب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp