جیل اصلاحات کے لیے اجلاس: ’چیف جسٹس خدیجہ شاہ کو ساتھ بٹھا کر ریاست کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟‘

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے پنجاب میں جیلوں کا معائنہ کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں جیل میں قید کاٹنے والی معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں۔

اجلاس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے خدیجہ شاہ کی شرکت پر مختلف تبصرے کیے گئے۔

شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ 9 مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ کس حیثیت میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ میٹنگ میں شریک ہیں اور چیف جسٹس انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر ریاست کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

جاوید اقبال لکھتے ہیں کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوج کے شہدا کا مذاق اڑایا ہے اور ان کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کی دہشتگرد خدیجہ شاہ کو کمیٹی میں شامل کرکے پی ٹی آئی کو مزید دہشتگردی کے لیے اکسایا گیا ہے اور ان کی حمایت کی گئی ہے۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ خدیجہ شاہ چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس میں شریک ہیں لگتا ہے کہ یحییٰ آفریدی کچھ مختلف سوچ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ پنجاب حکومت کو چیف جسٹس صاحب کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہیے کہ ایک دہشتگرد عورت خدیجہ شاہ کو سپریم کورٹ کی کمیٹی میں شامل کیوں کیا گیا، ان کے خلاف تو 9 مئی کی دہشتگردی کا مقدمہ ابھی تک چل رہا ہے۔

میاں داؤد نے لکھا کہ یا تو خدیجہ شاہ 9 مئی کو فوج پر حملوں کی شریک ملزمہ نہیں تھیں اور انہیں بے گناہ ریاستی قہر کا نشانہ بنایا گیا یا پھرخدیجہ شاہ 9 مئی کو فوج پر حملوں کی شریک ملزمہ ہے اور ان کے ہینڈلرز موجودہ حکومت اور عسکری قیادت سے زیادہ طاقتور ہیں جنہوں نے نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ایک غیر ضروری جیل اصلاحاتی کمیٹی بنوا کر اس میں خدیجہ شاہ کو بٹھایا اور تصویر جاری کروا کر مستقبل کی پالیسی کا کھلا پیغام دیا ہے۔

عدیل راجہ نے لکھا کہ چیف جسٹس نے خدیجہ شاہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ چیف جسٹس ان جعلی کیسز کے بارے میں کتنا کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی کے کیسز میں کئی مہینے جیل میں گزارے ہیں۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں کئی ماہ تک قید رہیں اور دسمبر 2023 میں کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘