امریکا میں ایک گلہری اور ریکون کو گزشتہ ہفتے ماحولیاتی تحفظ کے حکام نے دیہی نیویارک کے ایک گھر سے بازیاب کرنے کے بعد ’موت کی نیند‘ سلا دیا، اسی گھر میں مقیم مارک لونگو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مشہور ہونیوالی اس گلہری کی موت کی بازگشت امریکی صدارتی انتخابات میں بھی سنائی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات کون جیتے گا؟، تھائی لینڈ میں بے بی ہیپو نے پیش گوئی کر دی!
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ کو مذکورہ جانوروں کو مارک لونگو کے گھر سے محکمہ ماحولیاتی تحفظ نے اپنی حفاظت میں لے لیا تھا، مارک لونگو کے مطابق ڈی ای سی کے اہلکاروں نے انہیں ایک گلہری اور ایک ریکون کا سرچ وارنٹ جاری کیا۔
This is for you Peanut 🥜❤️#SaveThePets #PeanutTheSquirrel #Trump #Trump2024 pic.twitter.com/biFj0oKoqf
— Evan Dyer (@EvanLeeDyer) November 2, 2024
ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل ایجنسی کو اطلاع موصول ہوئی تھیں کہ جنگلی حیات کو غیر قانونی اور ممکنہ طور پر غیر محفوظ طریقے سے اس گھر میں رکھا جا رہا ہے۔ ’انہوں نے میرے گھر پر اس طرح چھاپہ مارا جیسے میں منشیات فروش ہوں یا کچھ، اور یہ تجربہ میرے لیے سب سے زیادہ چونکا دینے والا تھا۔‘
نیویارک کے پائن سٹی کے رہائشی مارک لونگو 7 برس قبل ایک زخمی گلہری اور ریکون کو اپنے گھر لے آئے، جنہوں نے ٹھیک ہونے کے بعد ان کے گھر سے جانے سے انکار کردیا، مارک گلہری سے اتنا مانوس ہوگئے کہ اس کے ساتھ مختلف قسم کی تفریحی ویڈیو بناتے رہے اور ٹک ٹاک پر اس گلہری کے 6 لاکھ فالوورز ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک نے کیا ٹرمپ کا انٹرویو، ایکس ڈاٹ کام کریش
پی نٹ نامی گلہری اور فریڈ نامی روکون ایک لحاظ سے مارک لونگو کے پالتو جانوروں میں شمار ہوتے تھے تاوقتیکہ انہیں ریاست کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے نے اپنی تحویل میں لے کر موت کی نیند نہیں سلادیا، سوشل میڈیا اسٹار پی نٹ گلہری کی اس موت سے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔
اس ہنگامے کے سرخیل ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں جو اس عمل کو حکومت کی حد سے زیادہ مداخلت کا ایک نمونہ قرار دے رہے ہیں، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی گلہری کی اس موت کے پس منظر کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات سے جوڑتے ہوئے مماثلت ڈھونڈتے دکھائی دیے۔
“It’s okay. They wrongfully persecuted me too.” pic.twitter.com/Toth4SyUng
— THAT SOUTHERN DUDE (@TSDmemes) November 2, 2024
واضح رہے کہ نیو یارک میں جنگلی حیات کو پالتو جانور کے طور پر رکھنا غیر قانونی ہے، اس کے نتیجے میں اکثر انسانوں سے غیر معمولی لگاؤ ہوتا ہے، محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے مطابق پالتو رکھے گئے جانور رہائی کے بعد ایسی جگہوں پر واپس لوٹ جاتے ہیں جہاں لوگ رہتے ہیں۔
’ایسی صورت میں ان پر یا تو دیگر گھریلو جانور حملہ کردیتے ہیں یا پھر وہ تیز رفتار گاڑیوں کے پہیوں کا مقدر بن جاتے ہیں، کچھ ذخیرہ شدہ کھانے، ردی کی ٹوکری کے ڈبے یا رہائش گاہوں میں جانے سے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں:ایلون مسک نے روزانہ ایک امریکی ووٹر کو 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیوں کیا؟
محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے مطابق گزشہ جمعہ کے روز دونوں جانوروں کو ’آرام دہ موت‘ کے گھاٹ اتار دیا گیا، گلہری اور ایک قسم کے جانور کو ریبیز کے ٹیسٹ کے لیے یویتھانائز کیا گیا تھا، محکمہ جاتی بیان کے مطابق جانوروں کی ضبطی کی کارروائی میں شامل ایک شخص کو گلہری نے کاٹا تھا۔
گزشتہ اتوار کو نارتھ کیرولائنا میں صدارتی انتخابات سے متعلق ایک ریلی میں، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس نے بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گلہری کی موت پر آگ بگولہ تھے۔
The government should not be allowed to barge into your house and kill your pet! That’s messed up.
Even if it is illegal to have a pet squirrel (which it shouldn’t be), why kill PNut instead of simply releasing him into the forest!? https://t.co/2m9Gi5QpUT
— Elon Musk (@elonmusk) November 3, 2024
جے وینس کا کہنا تھا کہ وہ حکومت، جو ہمارے ملک میں آنے والے لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن مجرموں کی پرواہ نہیں کرتی ہے، نہیں چاہتی کہ ہمارے پاس پالتو جانور ہوں، یہ سب سے زیادہ پاگل پن ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر کمربستہ ایلون مسک نے ایکس ڈاٹ کام پر لکھا کہ حکومت کو آپ کے گھر میں گھسنے اور آپ کے پالتو جانوروں کو مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، یہ گڑبڑ ہے۔ ’یہاں تک کہ اگر پالتو گلہری رکھنا غیر قانونی ہے (جو نہیں ہونا چاہیے) تو پی نٹ کو جنگل میں چھوڑنے کے بجائے اسے مارا کیوں جائے۔‘