نوشکی میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے نے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ کسی دوسرے دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی کے پیش نطر پورے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف امریکی اسلحے کا پھر استعمال، ثبوت منظرعام پر آگئے

’پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل