کراچی: مشروب ساز کمپنی کے مالک کے اغوا کا مقدمہ داخل دفتر

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں کاروباری شخصیت کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے اغوا کےکیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولا نیکسٹ کے مالک کا کراچی میں اغوا، اہل خانہ کا عدالت سے رجوع

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ مغوی ذوالفقاراحمد کو عدالت میں پیش کیا جائے اور کیس کے تفتیشی افسر ہر 15 دن میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کوگرفتارکرنےکی کوشش کی گئی مگرتاحال کامیابی نہیں ملی۔

مدعی مقدمہ نے بتایا ہے کہ مغوی واپس آچکے ہیں مگرابھی ملک سے باہرہیں۔ مغوی کے دوست قیصر کا بھی کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی سے اغوا ہونے والے کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد گھر پہنچ گئے

پولیس رپورٹ کے مطابق مغوی کی ٹریول ہسٹری حاصل کی جا چکی ہے جس کے مطابق مغوی ملک سے باہر ہیں۔

ذوالفقار احمد کو 26 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp