امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن کو ڈیموکریٹس پر برتری حاصل ہے۔ اسی طرح سینیٹ الیکشن کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں، جس کے حساب سے ری پبلکن کی 51 اور ڈیموکریٹس کی 42 سیٹیں ہوچکی ہیں۔
امریکی سینیٹ کی 100سیٹوں میں سے 51 پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کامیاب ہوگئی ہے،اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان کی تعداد 51 اور ڈیموکریٹس کی 42 ہے۔ 11ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈٹرمپ اور کمالا ہیرس اس وقت اپنے اپنے انتخابی ہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں۔ دونوں امیدوار وکٹری خطاب کے منتظر ہیں جبکہ سینیٹ میں ریپبلکن کو 51 اور ڈیموکریٹس کو 42 نشستیں مل چکی ہیں، جیم جسٹس اور الزبتھ وارن نے بھی اپنی سیٹ جیت لی۔
ایگزٹ پول کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ری پبلیکن کی سینیٹ 51 اور ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہیں جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی ری پبلکن کو برتری حاصل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 232الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں جبکہ کمالا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات: جیت کے لیے کل کتنے الیکٹرول ووٹس درکار ہوتے ہیں؟
واضح رہے کہ امریکا میں ووٹر 5نومبر کو نئے صدر کا انتخاب تو کریں گے ہی، لیکن اس دن ان کے ووٹ سے یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ کس پارٹی کو امریکی کانگریس میں برتری حاصل ہوگی۔
نئے صدر کے لیے بھی قانون سازی کے اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کا انحصار اس پارٹی پر ہوگا جو ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ میں اکثریت حاصل کرے گی۔