پنسلوینیا اور فلاڈیلفیا میں ووٹوں کو کس طرح انتخابی دفاتر تک پہنچایا جاتا ہے؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدارتی انتخابات میں 7 سوئنگ ریاستوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ ان 7 ریاستوں میں پنسلوینیا وہ واحد ریاست ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ کسی بھی صدارتی امیدوار کی کامیابی کا تعین یہی ریاست کرے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کو انتخابی دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کے لیے مختلف ریاستوں میں مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ ریاست پنسلوینیا کی مختلف کاؤنٹیز بھی اس مقصد کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں سوئنگ اسٹیٹس کا فیصلہ کن کردار کیوں؟

پنسلوینیا میں پولیس اپنی حفاظت میں سیل بند کنٹینرز اور دیگر دستاویزات کو انتخابی دفاتر تک پہنچاتی ہے۔ مثال کے طور پر برکس کاؤنٹی میں انتخابی عملہ ووٹوں کو سیل بند ڈبوں میں کاؤنٹی الیکشن آفس تک واپس لے کر جاتے ہیں جہاں انہیں ایک کمرے میں تالا لگا کر محفوظ کردیا جاتا ہے۔

ریاست فلاڈیلفیا میں قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے پولنگ کے مراکز سے بیلٹ باکس اکٹھے کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنربلوسٹین نےبتایا کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولیس افسر شہر بھر کے پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ باکسز کو اکٹھا کرکے انہیں رات ختم ہونے پر سٹی ہیڈ کوارٹرز میں واپس بھیجتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات کے 5 مراحل کونسے، دلچسپ معلومات

الیکشن ڈویژن کے ڈویژن مینیجر ڈیوڈ ووئے کے مطابق، الیگنی کاؤنٹی میں پولنگ ختم ہونے کے بعد انتخابی عملہ ووٹوں کو سیل بند بیگز میں ان علاقائی رپورٹنگ مراکز لے جاتے ہیں جہاں انتخابی نتائج ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ پھر کاؤنٹی پولیس کی نگرانی میں ووٹوں کو ایک گودام تک پہنچایا جاتا ہے جہاں انہیں محفوظ کردیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp