جزیلہ سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محمد سلیم خان سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار تعینات

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد سلیم خان کو رجسٹرار تعینات کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جزیلہ سلیم کو تبدیل کرکے محمد سلیم خان کو 3 سال کے لیے رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کے لیے ایک اور درخواست دائر، ڈائری نمبر الاٹ

نئے رجسٹرار محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے، اور ان کی تعیناتی گریڈ 22 میں ہوگی۔

محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے، سلیم خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے ساتھ بطور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

سلیم خان سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ساتھ بطور چیف سیکریٹری بھی کام کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp