شادی ہال پر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا، ایف بی آر ٹیم یرغمال بن گئی

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم کو کراچی میں شادی ہال کے عملے نے یرغمال بنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر محمد حمزہ نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر قائم شادی ہال اپنی آمدنی کم ظاہر کررہا تھا جس کی بنیاد پر مذکورہ شادی ہال پر چھاپہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے کراچی میں نئے پراپرٹی ریٹ مقرر کردیے

محمد حمزہ نے بتایا کہ جب ایف بی آر کی ٹیم وہاں پہنچی تو شادی ہال کے عملے نے پوری ٹیم کو یرغمال بنالیا، اطلاع ملتے ہی وہ بھی فوری طور پر وہاں پہنچے اور شادی ہال کے عملے سے بات چیت کی جس کے بعد ابتدائی طور پر کچھ افراد کو چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن شادی ہال کے عملے نے پولیس کی بھی پرواہ نہ کی اور آخرکار کئی گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ایف بی آر ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمین کو شادی ہال سے چھڑالیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمارے ٹیبل سے کرسی کیوں لی؟‘ کراچی ریسٹورنٹ میں 2 خاندانوں کے درمیان جھگڑا

اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر کا ہے کہ ایف بی آر اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی اور اب شادی ہال کے عملے کو ایف بی آر کے دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ