والدین کے منع کرنے کے باوجود شادی کیوں کی، نادیہ خان نے بتا دیا

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ کم عمری میں شادی کر کے انہوں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری۔

نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ شادی ان کی زندگی کا احمقانہ فیصلہ تھا اور اس فیصلے کا ذمہ دار وہ خود کو ٹھہراتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈرامہ کرنے سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے کیا جواب دیا؟

نادیہ خان نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں شادی سے بہت روکا کہ ابھی یہ شادی کا صحیح وقت نہیں ہے جبکہ والدہ کو خواب میں بھی نظر آیا تھا کہ یہ شادی میرے لیے ٹھیک نہیں ہے لیکن وہ ارد گرد نے ماحول کو دیکھ کر سوچنے لگی تھیں کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں اور وہ اکیلی رہ گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ والدین کی بات مان کر وہ اس شادی سے بچ سکتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی ان کی ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت ان کا کیریئر بہت اچھا تھا اور وہ دنیا گھوم رہی تھی لیکن بس اچانک دماغ خراب ہوا اور والدین کے منع کرنے کے باوجود شادی کی اس لیے یہ مکمل طور ان کی اپنی غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کو لومیریج (محبت کی شادی) نہیں صرف پسند کی شادی کہہ سکتے ہیں، ان کے اور پہلے شوہر کے درمیان اتنی زیادہ ذہنی ہم آہنگی نہیں تھی انہوں نے کہا کہ ان کی ساس بہت اچھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان نے امیر بننے کا آسان راز شیئر کر دیا

نادیہ نے کہا کہ شادی کا لڈو کھا کر وہ بہت ہی لمبا عرصہ پچھتاتی رہیں لیکن ان کی زندگی کی دو خوبصورت چیزیں ان کے بچے اور مارننگ شوز ہیں۔

واضح رہے نادیہ خان کی پہلی 2 شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے تیسری شادی جنوری 2021 میں کی تھی، ان کی ایک 20 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ