فہد مصطفیٰ کے والد انہیں بریانی کا کاروبار کیوں کھول کر دے رہے تھے؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ جنہوں نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری سے سب کو دیوانہ بنا رکھا ہے ان کے والد صلاح الدین تنیو جو خود بھی سینیئر اداکار ہیں انہوں نے  واضح کیا ہے کہ وہ فہد مصطفیٰ کو بریانی کا ٹھیلا نہیں بلکہ بہت بڑی فرنچائز خرید کر دے رہے تھے۔

انہوں نے بیٹے فہد مصطفیٰ کے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامہ دیکھ کر انہیں خوب مزہ آیا اور جتنی خوشی انہیں ہوئی ہے اتنی خوشی کسی اور کو نہیں ہوگی، بیٹے کی کامیابی ان کے لیے فخر کا مقام ہے۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے محب مرزا کے شو میں ایک سوال پر بتایا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو والد کی فرمائش پر بریانی بیچ رہے ہوتے کیونکہ والد صاحب انہیں بریانی کی ہوٹل کھول کر دینے والے تھے۔

فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اداکاری سے قبل ان کے والد انہیں اداکار فیضان شیخ کے گھر لے گئے جو پہلے ہی بریانی کا ہوٹل چلا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ کا بریانی کا کاروبار ہے اور ان کے والدین پہلے سے ہی فیضان شیخ کے والدین کو جانتے ہیں، انہوں نے انہیں بریانی کے کاروبار کو کامیاب کرنے کے طریقے بھی بتائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp