ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 270الیکٹورل ووٹوں کی حد عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47ویں صدر بن گئے ہیں۔ انتخابات میں اپنی جیت کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ 78سال کی عمر میں جو بائیڈن جو 77سال کی عمر میں صدر منتخب ہوئے تھے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے معمر امریکی صدر بن گئے ہیں۔
ٹرمپ کی جیت کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے بدھ کو انہیں مبارکباد دی۔ ڈاکٹر یونس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات میں آپ کی جیت پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دوبارہ منتخب ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کی قیادت اور اہداف امریکی عوام کے ساتھ گونجتے ہیں۔
’مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں امریکا ترقی کرے گا اور عالمی سطح پر دوسروں کی حوصلہ افزائی کرے گا‘۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی یو این رکنیت کی گولڈن جوبلی تقریب، پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال
یہ بیان اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹر یونس ڈیموکریٹس کی طرف کھڑے ہیں۔ لہٰذا، قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں کہ ٹرمپ کی قیادت بنگلہ دیش پر کیا اثر ڈال سکتی ہے، تو ٹرمپ کی جیت کے بعد کیا ہوگا؟ کیا بنگلہ دیش میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں؟ اقلیتوں کے بارے میں کیا موقف ہوگا؟ ٹرمپ، مودی، حسینہ اور یونس کے درمیان کیا رشتہ ہوگا؟
ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ عبوری بنگلہ دیشی حکومت پر اپنے انتخابی عمل کو تیز کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر انسانی امداد کے مختلف پروگراموں میں کمی بھی کرسکتے ہیں۔
دنیا کے دیگر حصوں کی طرح بنگلہ دیش امریکی انتخابات کے نتائج کو بااثر تصور کرتا ہے، جو ممکنہ طور پر ملک کی معیشت، سیاسی حل چل اور امیگریشن پالیسیوں کو متاثر کرتا ہے۔
ٹرمپ اور بنگلہ دیش کے تعلقات
5اگست کو بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ حکومت کے استعفیٰ کے بعد، ڈاکٹر محمد یونس نے 8 اگست کو عبوری حکومت کی قیادت سنبھالی۔ ڈاکٹر یونس صدر جو بائیڈن کے ماتحت پچھلی امریکی ڈیموکریٹک انتظامیہ کے ساتھ ٹھوس تعلقات کا اشتراک کرتے رہے، جن کے ساتھ ان کی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات قریب سے منسلک تھے۔
یونس کے سابق ڈیموکریٹک صدر بل کلنٹن اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ بھی دیرینہ تعلقات ہیں۔ 2016 میں جب ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو شکست دی، یونس اس وقت امریکا میں تھے اور انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کو گمراہ کن سیاست سے داغدار قرار دیا تھا۔
یونس نے عوامی طور پر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ منفی سے گریز کریں اور تعمیری بین الاقوامی تعلقات استوار کریں، انتخابات کے اثرات کا سورج گرہن سے موازنہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے محل کو میوزیم میں بدلنے کا اعلان
دریں اثنا، ٹرمپ نے بنگلہ دیشی امریکی وفد سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر یونس پر تبصرہ کرتے ہوئے الفاط کہے تھے کہ ڈھاکہ کا مائیکرو کریڈٹ آدمی کہاں ہے؟
اس تاریخی تناظر کو دیکھتے ہوئے، تجزیہ کار اب بھی طے کرتے ہیں کہ ماضی کے ذاتی تبصرے اور اختلافات یونس کی عبوری حکومت کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات کو کس طرح تشکیل دیں گے۔
بنگلہ دیشی ہندوؤں پر ٹرمپ کا موقف
اپنی پہلی مدت کے دوران ٹرمپ نے بین الاقوامی توجہ مبذول کراتے ہوئے پریا ساہا جیسے کارکنان کی رپورٹوں کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
حالیہ انتخابات سے کچھ دن پہلےبھی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے، صورتحال کو بالکل افراتفری قرار دیا۔
ماہرین نے اسے ہندو امریکی ووٹروں سے اپیل کرنے کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا۔ تاہم، ٹرمپ کے ریمارکس ان کے اسٹریٹجک عالمی نظریہ میں ہندوستان اور جنوبی ایشیا کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
’میری انتظامیہ کے تحت ہم ہندوستان اور میرے اچھے دوست وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی عظیم شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے‘۔
یہ پڑھیں: ایک مچھلی جو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی
انہوں نے بنگلہ دیش کے بارے میں خدشات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ایسے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ ایک اعلیٰ امریکی تھنک ٹینک کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے، ولسن سینٹر کے جنوبی ایشیاء انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے مشورہ دیا کہ بنگلہ دیش پر ٹرمپ کے تبصرے سیاسی طور پر محرک تھے۔
کوگل مین نے کہا کہ ان تبصروں کو انتخابات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ اگر ٹرمپ جیت جاتے ہیں، تو وہ امریکا اور بنگلہ دیش کے تعلقات کے لیے ممکنہ چیلنجوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
بنگلہ دیشی سیاسی شخصیات نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی، دونوں کے سیاق و سباق یکسر مختلف ہیں۔ ایک طرف بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھتے ہیں کہ منتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ان کی جیت پر مبارکباد، ہم اپنے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون کے منتظر ہیں۔
’یہ جیت امریکا کے مضبوط جمہوری عمل کو اجاگر کرتی ہے۔ بنگلہ دیش بھی جمہوری اقدار اور بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے‘۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستان سے جوہری معاہدہ کرنے کی باتیں کیوں ہونے لگیں؟
طارق رحمان نے عبوری کی جگہ منتخب حکومت کا ذکر کیا اور یہ اہم اس لیے بھی ہے کیونکہ طارق رحمان نے اپنی پچھلی تقریروں میں بنگلہ دیش میں انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جو اب ہندوستان میں مقیم ہیں نے انہیں مبارکباد دی۔ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ماضی کی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی قابل ذکر قیادت نے ایک بار پھر امریکی عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
حسینہ کو امید ہے کہ ٹرمپ کی قیادت اپنی دوسری مدت کے دوران واشنگٹن اور ڈھاکہ کے تعلقات کو مزید گہرا کرے گی۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ مودی نے بدھ کو ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پوسٹ میں مبارکباد دی۔