پاکستان کے پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ دفاتر میں درخواستوں کا بیک لاگ ختم کرنے کی غرض سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں دگنا اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بنوانے میں حائل ایک بڑی مشکل حل، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ تقریباً 50,000 پاسپورٹ درخواستیں موصول ہورہی ہیں لیکن صرف 25,000 پر کارروائی ہی ممکن ہو پار ہی تھی۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کامیابی کے ساتھ 10 جدید پاسپورٹ پرنٹرز نصب کیے ہیں جن سے پاسپورٹ کی روزانہ پیداواری صلاحیت 20 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہو گئی ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس توسیع کا مقصد بیک لاگ کو دور کرنا اور پروسیسنگ کے اوقات کو بہتر بنانا ہے۔
مزید پڑھیے: اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی
مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ نئے نصب شدہ پرنٹرز کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جلد ہی مزید 7 جدید مشینیں بھی شامل کی جائیں گی۔
اس اضافے سے محکمہ کی آپریشنل کارکردگی میں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔ مزید برآں الیکٹرانک پاسپورٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو برقرار رکھنے کے لیے خاص طور پر ای پاسپورٹ کے لیے 2 خصوصی پرنٹرز بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
مصطفیٰ جمال قاضی نے یقین ظاہر کیا کہ اس اپ گریڈ شدہ صلاحیت کے باعث محکمہ اب پاسپورٹ کی درخواستوں میں اضافے اور اجرا میں تاخیر والے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرلے گا۔